خیبر پختونخوامیں صحافیوں پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(صباح نیوز)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں آزاد صحافت کے لیے تنگ ہوتی زمین پر تشویش ہے ،صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے،متاثر ہ صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخواکے وزیراعلی اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے،

پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے: بلاول بھٹو زرداریاقتدار کے لیے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں،اقتدار کی خاطر گرنے کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں،خیبرپختتونخوامیں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی آزادیِ صحافت میں یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے،خیبرپختونخوامیں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لیے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں