آصف زرداری پر سنگین الزامات ، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ک عدالت نے صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزامات لگانے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب کرلئے ۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے یاسر محمود نے کی.،شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا کہ یہ کیس کریمنل نہیں بنتا، اسی کے ساتھ شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔بعد ازاں عدالت نے وکیل کو کیس میں دوبارہ دلائل دینے کی ہادیت دیتے ہوئے  سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔