صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ، ملک گیر دورے، شیڈول کی ذمہ داری رانا ثنا کے سپرد

لاہور(صبا ح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی۔ شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے ضلعی صدور سے رابطے شروع کر دیئے، صدر ن لیگ کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ملک بھر سے صوبائی قیادت کو رواں ماہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ دعوت دی جائے گی، شیڈول فائنل ہونے کے بعد میاں نواز شریف تنظیم سازی کے لیے دورے کریں گے۔

نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس کے بعد دیگر صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے،ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لیے واضح اشارہ دے دیا،