وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وفود کی ملاقاتیں،ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے خالد مگسی کی قیادت میں ملاقات کی اور ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وزیرِاعظم کی قیادت میں معیشت کے استحکام اور عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے وزیراعظم کا بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کی عوام کیلئے ترقیاتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔۔