شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات کی سابق وزیراعظم  نے مولانا سے رہائش گاہ جاکر ملاقات کی ۔شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو  ہوئی ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے واضح کیا  ہے کہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ  2024 کے جعلی انتخابات تسلیم نہیں ۔