شیرافضل مروت ڈرائیورلیول کے ہیں،ان کا سیاست میں کیا کردار ہے،فوادچوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟ ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے، جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ جنرل باجوہ ہم سے کہتے تھے کہ الیکشن کرائیں، ہم تیار تھے، ن لیگ والوں سے کہا کہ الیکشن نہیں کرانے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔