قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس چارجولائی کوطلب

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی  کا پہلا باقاعدہ اجلاس چارجولائی جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔بیج  ترمیمی بل2024کا جائزہ لیا جائے گا ۔اپوزیشن جماعتوں نے بل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل سے بیج کے معاملات پر بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہونے کا خطرہ ہے ۔

اجلاس کے نوٹس کے مطابق  وفاقی سیکرٹری فوڈ سے وزرات کی مجموعی کارکردگی پربریفنگ طلب کی گئی ہے خوراک کی حفاظت تحقیق، متعلقہ محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبے، اہم چیلنجزجیسے اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔فصلوں کی پیدوار میں اضافہ کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور جامعات کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔وزارت کو ہدایت کی گئی ہے۔ بہتر معیاری سستے بیج کے لئے متعلقہ محکموں کی کامیابی سے آگاہ کیا جائے ۔