الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزہ میں نوزائیدہ اور معصوم بچوں میں دودھ تقسیم

لاہور (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاغزہ کیلیے فلسطین ریلیف آپریشن جاری ہے، غزہ کی پٹی میں  ہر 10میں سے نوبچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ایسی صورتحال  میں الخدمت نے نوزائیدہ اور معصوم فلسطینی بچوں کودودھ فراہم کیاہے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان   کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچی غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بچوں کواگرخوراک میسرآتی  ہے تووہ بھی بعض اوقات مضرصحت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بھی بچے صحت کے مسائل سیدوچارہیں جبکہ غذائی قلت کے شکار ان بچوں میں اب رونے کی ہمت بھی باقی  نہیں رہی ہے۔بچوں کی بہت بڑی تعدادمضرصحت غذاکے استعمال کی وجہ سی خون کے امراض کا  بھی  شکار ہوچکی ہے،۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے بدترین صورتحال کے پیش نظرالخدمت کے رضاکار،متاثرین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنیکی جدوجہدکررہے ہیں، ان  کا  مزید  کہنا  تھا  کہ غزہ کے بچوں کو بے تابی سے دودھ کے حصول کے لیے تڑپتے دیکھا جو کہ دل دہلا دینے والے مناظر تھے۔ الخدمت کی طرف سے فلسطینی بچوں میں دودھ کی تقسیم کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار اور غذائی  قلت کو ختم کرنا ہے۔