چیف جسٹس عمرعطابندیال کا نعیم بخاری کی بات پرقہقہ


اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کو عہدے کا حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں آمد پر وکلا نے مارکباددی

وکلا کا کہنا تھاکہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ بہت شکریہ،آپ جیسے وکلا کا ساتھ خوشی کا باعث ہے،ججز اور وکلا ایک خاندان ہے،زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے، اس دوران وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کرونگا،تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے، نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہ لگا دیا ۔