نیپال، بارش، لینڈ سلائیڈنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 9ہو گئی


کٹھمنڈو(صباح نیوز)نیپال کے مغربی علاقے میں مون سون بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد9ہو گئی ،کئی گھر تباہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مون سون سیزن کی موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور اس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوئے اور اموات رپورٹ ہوئیں ۔ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 156 میل دور ضلع گلمی کے گائوں ملیکا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے،خاندان کے افراد گھر میں سو رہے تھے کہ ان کا گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا۔ دوسرے ضلع سیاگجا میں لینڈ سلائیڈ سے ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئیں ، اسی طرح ضلع بگلنگ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیپال میں جون کے وسط سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوگئے ۔