اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی۔ 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔
مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹرمہنگا ہوا۔ ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی۔ یہ کس منہ سے دعویٰ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟۔