پی ایس پی سے بلدیاتی نظام ایکٹ پررابطے میں ہیں،سعید غنی


کراچی(صباح نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے  کہ پی ایس پی سے بلدیاتی نظام ایکٹ پر رابطے میں ہیں ۔۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور مطالبات حل کریں گے سندھ حکومت چاہتی ہے ہر جماعت کے تحفظات دور کرکے معاملہ حل کرے۔

انہوںنے کہا کہ پی ایس پی سے بلدیاتی نظام ایکٹ پربھی رابطے میں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مستحکم ہے، کسی کے سہارے نہیں کھڑی۔