جو سیاسی و مذہبی جماعتیں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر رہی ہیں درحقیقت وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں زاہد ملک

اسلام آباد(صباح نیوز)ایم کیوایم کے مرکزی راہنما، بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا ہے کہ جو سیاسی و مذہبی جماعتیں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر رہی ہیں درحقیقت وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کا مطلب دہشت گردی منظور کو پروان چڑھنا اور شہدا کی قربانیوں سے غداری کرنا مطلوب ہے زاہد ملک نے اسلام آباد میں پارٹی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ ملک کی تین سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی مخالفانہ موقف سے پاکستان مخالف قوتوں اور دہشت گردوں کے لیے یہ ایک ڈھال بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرنے والی تینوں سیاسی جماعتوں کو عوام، شہداءاور معیشت کی کوٸی پرواہ نہیں بلکہ یہ تینوں سیاسی جماعتیں صرف اپنے سیاسی مفادات کو سب سے زیادہ عزیز رکھے ہوٸے ہیں ۔زاہد ملک نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے اعلان سے دہشت گرد اور ان کے حامی عدم استحکام کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے اے پی ایس کے شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین اور دہشت گردی سے لڑتے ہوئے شہید ہونےو الوں کے اہل خانہ سے بھی یہ درخواست کی ہے کہ دہشت گردوں کو سیاسی پناہ دینے والوں کے بیانات کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور اگر یہ جماعتیں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لاتیں تو ان کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی کیا جاٸے ۔زاہد ملک نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی اس سنگین مسلے پر اپنا آٸینی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ریاست پاکستان سے مستقل طور پر ملک دشمن عناصر اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا شانہ بنانے والی قوتوں کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے ۔