زرتاج گل کا بحثیت قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقررہونے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایم این اے زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  صاحبزادہ حامدرضا ،زرتاج گل ،ریاض فتیانہ نے ملاقات کی۔پارلیمانی لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن  کونسل کی قیادت کے سپرد کیا گیا ،بعدازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا سنی اتحاد کونسل نے21 جون  کو محترمہ زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر کو جمع کروائے تھے۔