حکومت ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، رضا ربانی


اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ عدلیہ پرحالیہ حملہ اس ہی پالیسی کاتسلسل ہے، فیصلہ نہ آنے پر حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر حملے کا موقع نہیں چھوڑتی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت وہ قدم اٹھا رہی ہے جو آئین، قانون اور رولز کے خلاف ہیں۔ مختلف محکموں میں تقرریوں کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر حملہ کے بھی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔