فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 9ہو گئی۔
فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ کے گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعہ میں زخمی بچی اور ایک خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
واضح رہے کہ 19 جون کو ستیانہ روڈ پر گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج تھے۔بعد میں واقعہ میں جھلسنے والے گھر کے تمام افراد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتا ل میں ایک ایک کر کے دم توڑ گئے۔