حج و قربانی کا عمل اللہ کی اطاعت و محبت میں سب کچھ قربان کرنیکا تجدید عہد ہے، رخشندہ منیب

کراچی((صباح نیوز)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ حج و قربانی کا عمل اللہ کی اطاعت و محبت میں سب کچھ قربان کرنے کا تجدید عہد ہے۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے عید الاضحی کے موقع پرجاری اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کے حالات متقازی ہیں کے اللہ کے دین ،قبلہ اول کے آزادی اور مسلمانوں کے تحفظ کے لئے جان ومال کی قربانی دی جائے۔یہ ہی حج و قربانی کا مقصود ہے۔حضرت ابراہیم علیہ سلام اور حضرت اسماعیل کا اسوہ یہ پیغام دیتا ہے کہ نمرودی طاقتوں کے اگے سر نہی جھکانا چاہے اسکے لیے اپنی جان ؤ مال گھر اولاد کو قربان کرنا پڑے اصل کامیابی اللہ کی رضا کا حصول ہے۔اسوہ ابراہیمی کی اصل تصویر فلسطینی مسلمان پیش کر رہے ہیں جبکہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات اور عیش و عشرت کے لیے پوری قوم کو امریکہ کا غلام بنادیا ہے جو کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

حج اور قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی، لازوال عشق اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی اور ان کا یہ عمل رہتی دنیا کے لئے قابل تقلید نمونہ  بے۔ حضرت ابراہیم نے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری ،بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی جان سے  پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ دنیا کو پیچیدہ مسائل کے چنگل سے نکال کر امن و محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی سب سے پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے۔