سکھر (صبا ح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری آج سکھر کا دورہ کریں گے۔
صدر مملکت دورے کے دوران سندھ میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گزشتہ ماہ میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں سینئر وفاقی اور صوبائی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریںگے۔