کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں گرفتارگولڈ میڈلسٹ ارتقا کا قاتل عدالت سے فرار


کراچی(صباح نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرارہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ظاہر کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا، 4بج کر 10منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی، جیل پہنچ کر گنتی میں ایک قیدی کم پایا گیا تو ملزم کے فرار کا انکشاف ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا تھا۔