پنجاب،خیبرپختونخواکے وزرائے اعلی کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں۔ شاہدہ اخترعلی

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اخترعلی نے کہا ہے پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراء اعلی کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں،ہفتہ کو ہم خود چھ گھنٹے موٹروے پر پھنس کر رہ گئے تھے صبح سے شام تک بچے بلکتے رہے کال سروس130کو بندکردینا چاہیے کیونکہ ہمیں بتایا گیاکہ موٹرویز معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ایم این اے شاہدہ اخترعلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہفتہ کو ہم اسلام آباد سے روانہ ہوئے 130پرکال کی بتایا گیا کہ موٹر وے کھلی ہے موٹر وے پر پہنچے تو بند تھی گاڑی نہ آگے نہ پیچھے جاسکتی تھی چھ گھنٹے گاڑی موٹروے پر پھنسی رہی ان معصوم بچوں پر ترس آیا جو حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے موٹروے پر بلک رہے تھے صبح سے شام ہوگئی موٹر وے بند رہی ہم مشکل سے نکل آئے مگر ان فیملیز بچوں کا کیا ہوگا جو موٹر وے پر بے یارومددگار پھنسے ہوئے تھے130 موٹر وے سروس کو یا بندکردینا چاہیے یا اسے شہریوں سے غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

ایم ون ایم ٹو دونوں پر افراتفری جگہ جگہ سے بندش ہے اور یہ کہہ رہے تھے کہ سب اچھا ہے اس کا نوٹس لیا جائے ۔ حکومتی رٹ نہیں ہے ان سے ایک وزیراعلی کنٹرول نہیں ہورہا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراء اعلی کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں،عوام پریشان تنگ آئے ہوئے ہیں اور پارلیمینٹ کے حوالے سے اظہار ناراضگی کررہے تھے جب کہ رٹ حکومت کی نہیں ہے اور اس کا بوجھ پارلیمینٹ کو اٹھانا پڑا رہا ہے پارلیمینٹ بدنام ہورہا ہے ۔ جب کوئی جلسہ جلوس کا روکنا مقصود ہو تو لوگوں کو وہیں کیوں نہیں روکا جاتا جہاں سے ٰیہ نکلتے ہیں سڑکیں موٹرویز کیوں بند کی جاتی ہیں۔