اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، چوہدری شجاعت


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ بعض اندرونی و بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کرکے تمام اشیا کو مہنگا کیا جارہا ہے، کسان، آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، وہی ٹماٹر بازارمیں عوام کو ڈیڑھ سو روپے کلو ملتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں سے کھاد ریلیز کرائیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔