زرعی زمینوں پر قبضے کے معاملات کو جلد از جلد حل کرکے انہیں استعمال میں لایا جائے۔سیکرٹری زراعت


مظفرآباد(صباح نیوز) سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک ، آبپاشی و اسماارشاد احمد قریشی کو انچارج ناظم اعلی زراعت طارق محمود بانڈے نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نصیر احمد مغل ، چیف پلاننگ راجا دلپزیر خان اور ناظم زراعت تحقیق خواجہ مسعود اقبال بھی شریک تھے۔ ناظم اعلی زراعت نے محکمہ کے انفراسٹرکچر ، فیلڈ سرگرمیوں ، مکمل اور جاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ماضی میں مکمل ہونے والے منصوبہ جات اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد اورعام آدمی پر ان کے اثرات کے بارے میں سیکرٹری زراعت کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کی آسانی کے لیے تمام تر موسمی زرعی سرگرمیوں کی پرنٹ اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور سیکرٹری زراعت کی جانب سے اس کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ آزاد کشمیر میں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کوصحت کے مسائل کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔

ریاست میں کی ضرورت کے حوالہ سے بھی گفت و شنید ہوئی اور اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ محکمہ زراعت  پر کام کرے اور کسی بھی علاقہ میں انہی زرعی اجناس کی پیداوار ہو جو کہ وہاں کے لیے موزوں ہیں تاکہ کا ضیاع نہ ہو اور ناظم اعلی زراعت تمام اضلاع کے نائب ناظمین سے  کے ذریعہ رابطے میں رہیں اور فیلڈ سرگرمیوں اور سٹاف کی کارکردگی کو خود کریں۔ مزید براں وزیر اعظم پاکستان ایگریکلچرل ایمرجنسی کے تحت پراجیکٹس،

ان کی اہمیت اور عوام الناس کے لیے ان کی افادیت کو جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ وفاقی حکومت کو ارسال کیے جا سکیںاور زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکے۔ زرعی زمینوں پر قبضہ کے حوالہ سے سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ ان کو جلد از جلد حل کرکے انہیں استعمال میں لایا جائے ۔ تمام ترقیاتی منصوبہ جات بشمول پارکس کے پراجیکٹس کی جلد اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

عوام کی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا ، ریڈیواور ٹیلی ویژن پر زرعی سرگرمیوں کی تشہیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔چنانچہ اس شعبہ کو بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ آخرمیں جناب سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اپنے فرائض بخوبی انجام دے کر ریاست کی زرعی ترقی میں اپنے حصہ کا دیا جلانا ہے۔ تمام آفیسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دیں ۔اس میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہ کی جائے گی۔