اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نریندرمودی کو بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں وزیراعظم نے نریندرمودی کو مبارکباد دی۔۔
نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمی کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا ،شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔