اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد نوازشریف نے سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹر سیدال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اتوار کومری میں صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات کی۔
سینیٹر سیدال خان نے انہیں مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نوازشریف نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں وفاق کی مضبوطی، قومی یک جہتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔