عدالتوں کا گھیراؤاورججز کودھمکیاں( ن) لیگ کی پرانی پالیسی ہے ،شہبازگل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتوں کا گھیرائواورججز کودھمکیاں (ن) لیگ کی پرانی پالیسی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ایما پر رانا ثنا ء اللہ نے اعلیٰ عدالتوں کے ججز کے گھروں اور عدالتوں کے گھیرئوا کی دھمکی دی،یہ( ن) لیگ کی پرانی پالیسی ہے، لوگوں کو خریدو، نہ خرید سکو تو دھمکیاں دو حملہ کرو۔ دھمکی دینے کیلئے تین دن گزرنے کے بعد بھی اس پر کوئی سوموٹو نہ آنا حیرت، پریشانی کی بات ہے۔