صدارتی نظام لانے کا کوئی طریقہ آئین میں نہیں، احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانے کا کوئی طریقہ آئین میں نہیں۔

نجی ٹی وی سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اپنی مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک بل ایوان میں بلڈوز کیا جس پر شرمندہ ہونا چاہئے، صدارتی نظام لانے کا کوئی طریقہ آئین میں نہیں، فضول بحث کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا لانگ مارچ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔