اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کے خلاف دائر انٹراکوٹ اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے جناح کنوینشن سینٹر کی نجکاری کے حوالہ سے سنگل بینچ کا فیصلہ برقراررکھاہے۔
عدالت نے قراردیا ہے کہ کوئی ایسا مواد ریکارڈ پر نہیں جس سے لگے کہ جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ کسی مئوثر میٹریل کی غیر موجودگی میں کوئی رٹ جاری نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے خلاف اپیل ناقابل سماعت قراردے کر خارج کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی تھی۔