لاہورہائیکورٹ نے عید الاضحی کے موقع پر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی

لاہور(صباح نیوز)لاہورہائیکورٹ نے عید الاضحی کے موقع پر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم   نے سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحی کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیئے ۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی بھی اجازت دی۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مضرِ صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کئے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے جسٹس شاہد کریم نے سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔