لاہور(صباح نیوز)لاہورہائیکورٹ نے فواد چو ہدری کی جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے فریقین کو درخواستگزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی کرنے سے آئندہ سماعت تک روک دیا ۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے عبوری حکم جاری کیا ۔ عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو نے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری وکیل درخواست پر پیراوائز جواب جمع کروائے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ۔