بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہو گی


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے 14اضلاع میں انسداد پولیو مہم  کل شروع ہو گی۔

کوآرڈینیٹر ای او سی نے کہا کہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، دکی، لسبیلہ اور خضدار 14اضلاع میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حب، چاغی، ژوب، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور مستونگ میں بھی پیرسے  انسدادپولیو مہم کا آغاز ہو گا، 6اضلاع میں ہیٹ ویوکی پیشگوئی کے باعث مہم 5روز کے لئے موخر کیا گیا ، ان اضلاع میں انسداد پولیو مہم 8جون سے شروع ہوگی۔
#/S