کراچی (صباح نیوز)دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز ”یم ایس سی اینا”لنگر انداز ہوا ہے۔
یہ بحری جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا ہے جس کا استقبال کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے افسران نے کیا جب کہ ”ایم ایس سی اینا”کی آمد پر تقریب ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ہی منعقد کی گئی۔ بحری جہازایم ایس سی ایناکی لمبائی 400 میٹر ہے اوراگر گنجائش کی بات کی جائے تو اس دیو ہیکل بحری جہاز میں19ہزار 368 ٹی ای یوز کی گنجائش ہے۔