کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری،دورانیہ 3 روز تک رہے گا


کراچی(صباح نیوز)شہر قائد میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا جس کا دورانیہ 3 روز تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو 29 مئی سے 31 مئی کے درمیان ہوگا اور اس دوران سمندری ہوائیں مستقل غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔