اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس یکم فروری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کل کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا اور کابینہ اجلاس کے لیے سمریز بھی وزارتوں سے نہیں منگوائی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یکم فروری کو بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔