اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان انہوں نے کہا کہ سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔
ایک اور صحافی غلام مرتضیٰ پیشہ وارانہ خدمات کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بلاول بتائیں کہ اجے لالوانی اورعزیز میمن کے قاتلوں کو ابھی تک کٹہرے میں کیوں نہیں لایا گیا۔اسی وجہ سے یہ سلسلہ تھم نہ سکا۔سندھ حکومت صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔