پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ


کوئٹہ (صباح نیوز)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہو اہے ، بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں رہنے والی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں اور بچی سے لئے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔