متعلقہ حلقوں سے  بات چیت جاری ہے۔علی امین گنڈاپور کا انکشاف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے  انکشاف کیا ہے کہ  بات چیت  جاری ہے معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں  جلد نتائج سامنے آئیں گے کوئی بھی عمران خان سے   مل سکتا ہے  صوبے کے عوام کے  حقوق اور ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے قبائلی اضلاع میں اس بجٹ میں ٹیکس نہ لگایا جائے  ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی  نے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہیں لگایاجائے،ہم صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخوا میں فلاحی بجٹ دیا ہے، عوام کو ریلیف دیا ہے، وفاق سے مطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ  اپنا کام بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں  سابقہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی، کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کرکے ریونیو بڑھایاجاسکتاہے وزیراعلی نے کہا کہ عمران خان  ہماری ترجیح نمبر ون ہے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا بات چیت کے لئے  نامزدکیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بات چیت شروع ہے  پہلے ماحول نہیں بن رہاتھا اب بہتری آرہی ہے، عمران خان سے بھی وہ ملاقات کرسکتے ہیں کوئی بھی مل سکتا ہے  جلدبہتر  نتائج سامنے آئیں گے  پہلے کہہ دیا تھا کہ مئی جون اچھے مہنیے ثابت ہونگے اہم فیصلے سامنے آئیں گے پنجاب حکومت کے عمران خان سے متعلق مقدمات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں ہماری کابینہ بھی  پنجاب حکومت کے خلاف مقدمات کا فیصلہ کرسکتی ہے بہتر یہی ہے کہ  پنجاب حکومت اپنے دائرہ کار میں رہے بار بار وہ اپنی حدود کو عبور کرہی ہے وہ اپنی حکومت کو بدنام کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمان سے اسدقیصر  اور عمر ایوب ملے ان سے پوچھیں مجھ  سے کیوں مولانا کے بارے میں بار بار پوچھتے ہو