اسلام آباد(صباح نیوز)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کے حکم کاخیرمقدم کیا ہے۔اپنے ردعمل میں انھوں نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمدکے لئے اقدامات کئے جائیں، او آئی سی کو اس حوالے سے متحرک ہونا چاہیئے
انھوں نے آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی طرف سے آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کوبھی جنرل اسمبلی کے مطالبے پرعمل کرتے ہوئے فلسطین کومکمل رکنیت دینی چاہیے، سلامتی کونسل فلسطین کوبطور ریاست تسلیم کرناچاہیے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حماس کو فلسطینی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کیا جائے۔