لاہور (صباح نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والا بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ پنجاب نے جیت لیا ہے،پنجاب اور خیبر پختونخوا کی گرلز،پنجاب اور سندھ کے بوائز ہاکی ٹیمیں بین الصوبائی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں،فائنل5نومبر کو ساڑھے تین بجے ہونگے،جمعرات کے روز جمنیزیم ہال کے باہربین الصوبائی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے ہوئے، فائنل کے نتائج کے مطابق پنجاب کے کھلاڑیوں نے 107پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجاب نے 6گولڈ ، ایک سلوراور ایک برانزمیڈلز جیتے،سندھ کے کھلاڑیوں نے 56پوائنٹس لیکردوسری پوزیشن حاصل کی،سندھ نے دو سلور، 4برانز میڈلز جیتے، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے 55پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، خیبرپختونخوا نے تین سلور، تین برانز میڈلز جیتے،بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 53پوائنٹس لیکر چوتھی پوزیشن حاصل کی،بلوچستان نے دو گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیتے، جمعرات کے روز 71کلوگرام پلس کیٹیگری کے مقابلے ہوئے جس میں پنجاب کے دانش بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،خیبر پختونخوا کے محمد حارث نے دوسری اور سندھ کے نوئیل جون نے تیسری پوزیشن لی،71کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے عبدالرزاق پہلے نمبر پررہے،سندھ کے شاہنواز دوسرے اور خیبر پختونخوا کے عبدالصمد تیسرے نمبر پررہے،64کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے عبدالرحیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی،بلوچستان کے نور احمد نے دوسری اور سندھ کے شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کی بین الصوبائی بوائز اینڈ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے جمعرات کو تیسرے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے،پنجاب اور خیبر پختونخوا کی گرلز ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں،تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچ سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا،پنجاب کی گرلز ٹیم نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو 13-1سے شکست دیدی،پنجاب کی ساریکا سرورنے سات، مہک راشد، رابیحہ پروین نے دو، دو، ملیحہ یونس اور سائرہ یونس نے ایک، ایک گول کیا،خیبر پختونخوا کی ندا مراد نے ایک گول کیا، دوسرے میچ میںسندھ کی گرلزہاکی ٹیم نے بلوچستان کو 3-0سے ہرادیا،سندھ کی جانب سے شیریں آصف نے دو اور علیشہ خلیل نے ایک گول کیا۔پنجاب اور سندھ کی بوائز ہاکی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں،بین الصوبائی بوائز اینڈ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل 5نومبر کو ساڑھے تین بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،جمعرات کے روزپنجاب بوائز ہاکی ٹیم نے آزاد کشمیر کی ٹیم کو 11-0سے ہرادیا،پنجاب کے حسن شہباز ،حمزہ فیاض،محمد عمادنے دو، دو،محمد شاہیر، رانا ولید، احمد نور،مغیرہ معاویہ،محمد وسیم نے ایک ، ایک گول کیا۔