اسلام آباد(صباح نیوز)کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔کے الیکٹرک نے2023تا 2030کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44روپے 69پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکٹرک نے 7سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔