کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے گھوٹکی کے سینئر صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا نے ایک بیان میں کہا کہ نصراللہ گڈانی ضلع گھوٹکی کے نڈر وبے باک صحافی ہے جو پولس سمیت انتظامیہ کی نا انصافیوں اور مقامی با اثر ظالم وڈیرہ شاہی کے مظالم کو میڈیا پر بے نقاب کرتے رہے ہیں۔
اس پاداش میں اس کے خلاف انتقامی کاروایاںاور جیل میں قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں گذشتہ سال ان ہی دنوں میں ان کو گرفتار بھی کیا گیاتھا بعد ازاں صحافیوں کے بھرپور احتجاج پر ان کورہا کر دیا گیا۔حالیہ حملہ بھی حق و سچ اور عوام کی آواز کو دبانے کی مترادف ہے۔ انہوں وزیر اعلیٰ سند ھ و ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیرنورچناسے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔