عوام کے مسائل وہی قیادت حل کر سکتی ہے جو عوام کے اندر مو جو د ہو۔ میاں محمد اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ  بلد یاتی اور قومی الیکشن میں شاندار کامیابی حا حل کر کے بڑی قوت بن کر اُبھرے گی ہم منتخب ہو کر اسلام آباد کے شہر یوں کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور رُکا ہو تعمیر و ترقی کا سفر ایک بار پھر برق رفتاری سے رواں دواں ہو گا ،

انھوں نے کہا عام انتخابات میں نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، عوام کے مسائل وہی قیادت حل کر سکتی ہے جو عوام کے اندر مو جو د ہو ،کار کنان الیکشن مہم کو تیز کر تے ہو ئے ہر ووٹر تک پہنچیں اور انھیں بتائیں کہ ان کے مسائل کاحل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں پو شید ہ ہے وقت آپہنچا ہے کہ شہری اپنی محرومیوں اور مسائل کے حل کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں اور صرف الیکشن میں نظر آنے والے اُمیدوارں کو مسترد کر یں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے روات میں نوجوانوں کے ہمراہ جم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ملک عبد العزیز ، جماعت اسلامی کے رہنماء خالد مرزا اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا  ووٹ کا درست استعمال قیام امن کا ضامن ہے اگر اس مرتبہ پھر عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتخب نہ کیا گیا تو عوام کو مزید پانچ سال تک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وقت آگیا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل دیں اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندوں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔

انھوں نے کہا ووٹ دینا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے ووٹ نہ دینے اور نااہل قیادت کے اقتدار میں آنے کاخمیازہ ملک اورقوم بھگت رہی ہے۔