کراچی ، پانی کی ٹینکی کی صفائی کے دوران گیس دھماکہ،6زخمی


کراچی (صباح نیوز)کراچی  میں سچل کے علاقہ غازی گوٹھ میں پانی کی ٹینکی کی صفائی کے دوران گیس دھماکہ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزدور پانی کی ٹینکی کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران ٹینکی میں موجودہ گیس سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔