عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟

عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔