مسئلہ کشمیر سے کسی بے وفائی نہیں کرنے دیں گے۔راجہ جہانگیر خان

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر  راجہ جہانگیر خان سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مرکز جماعت ااسلامی کھنہ میں ملاقات کی ،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ میں مسئلہ کو اجاگر کرنے  کے حوالے سے تفصیلات  سے آگاہ کیاا ور اپنے کام کے حوالے سے بریفیگ کیا،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی کشمیرکانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں،

اس موقع پر دونو ں رہنماؤں نے کہاکہ نریندرمودی 2کروڑ کشمیریوں اور اقوام متحدہ کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو تحلیل نہیں کرسکتا،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے قائممقام امیر راجہ جہانگیر خان  نے کہاکہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ مسئلہ کشمیر سے کسی بے وفائی نہیں کرنے دیںگے،مودی کے تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،ہندوستان کو کوئی بھی حربہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق اپنے حق  کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیریوں کی جدوجہد جائز اور قانونی ہے۔