کوالالمپور(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا نے تیونس کی اسلامی تحریک حرکتہ النہضہ کے مرشد اور سابق سپیکر اسمبلی راشد الغنوشی کی بیٹی ڈاکٹر یسریٰ راشد سے ملاقات کی اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے سے آگاہ کیااور خاص کر راشید الغنوشی کی دعائیں اور نیک جذبات کا اظہار کیا ،
اس موقع پر دونوں نے مشترکہ طورپرکہاکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی پر امت مسلمہ کی لیڈرشپ کو کردار ادا کرنے کے طریقے کار کو منظم و مربوط کرناہوگا،پوری امت باہم اتفاق ا ور اتحاد سے اپنے مسائل حل کرے ،کشمیراور فلسطین امت کے دیرینہ مسائل ہیں۔دنوں مسائل کو نہ صرف اقوام متحدہ نے تسلیم کررکھاہے بلکہ بیسوں قراردادیں بھی موجود ہیں۔