حافظ نعیم الرحمن نے سندھ کے رہنما ممتاز حسین سہتو کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

کراچی(صباح نیوز)  نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی سندھ کے رہنما ایڈووکیٹ ممتاز حسین سہتو کو جماعت اسلامی پاکستان کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ، صوبائی ترجمان کے مطابق ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ اس سے پہلے ضلع خیرپور میرس کے امیر،

صوبائی نائب امیر کی ذمے دارایاں اداکرچکے اور دور طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ میں بھی مقامی یونٹ سے لیکر ڈویژن سطح پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کو سابق امیر جماعت مرحوم قاضی حسین احمد کے دور میں مرکزی شوریٰ کے سب سے کم ترین عمر کے رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ قائم مقام امیر صوبہ کاشف سعید شیخ نے ممتاز حسین سہتو کو مرکزی پٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر استقامت کی دعا کی ہے۔