بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ش کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کررہا ہے ۔دارالحکومت بگوٹا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فلسطین کو ختم کردیا جاتا ہے تو انسانیت مر جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی کی جارحیت جاری ہے اور وہ مسلسل نسل کشی کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر نے مارچ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد متعدد مواقع پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کولمبیا نے اکتوبر میں اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔