صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 10 فوجی جوانو ں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حو صلے پست نہیں کر سکتے، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔