سردار عبدالخالق وصی کالوکل گورنمنٹ کے لئے مختص بجٹ بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سردار عبدالخالق وصی نے  آنیوالے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کو با اختیار اور بامقصد بنانے کے لئے  لوکل گورنمنٹ کے لئے مختص بجٹ بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور بلدیاتی اداروں کو گراس روٹ لیول پر ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں ورنہ اربوں روپے کے بجٹ سے قائم ان بلدیاتی اداروں کی کیا افادیت اور ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں ترقیاتی کام بلدیاتی اداروں کے زریعے کرائے جاتے ہیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی  ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسرا بجٹ آنے کو ہے اور بلدیاتی اداروں کو ایمپاورمنٹ نہیں دی گئی جو نہ صرف بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ زیادتی  ہے بلکہ عوام کے ساتھ زیادتی  ہے جنہوں نے انہیں اس مقصد کے منتخب کیا تھا۔سردار عبدالخالق وصی نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز دینے کی جدوجہد میں بلا تخصیص کہ وہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں انکے ساتھ ہیں اور انکی مکمل حمایت کرتے  ہیں ۔