پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے ہمیں قومی یکجہتی عزم اور محنت کی ضرورت ہے. سنیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار نے  کہا ہے کہ  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی  کے لیئے ہمیں قومی یکجہتی عزم اور محنت کی ضرورت ہے ۔سنیٹر اسحاق ڈار  جمعرات کو علامہ اقبال کونسل اسلام اباد کے زیر اہتمام  شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی ملی وقومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے بیاد اقبال کے عنوان سے پر وقار تقریب  سے خطاب کر رہے تھے ۔

علامہ اقبال کونسل اسلام اباد کے بانی وچئیرمین سابق آئی جی ذولفقار چیمہ  رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ترکی کے پاکستان میں سفیر ایران اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں اور اقبالیات کے ماہرین نے بھی  خطاب کیا سنیٹر اسحاق ڈار نے  کہا  کہ  علامہ محمد اقبال کی شاعری آزادی حریت فکر اور ترقی سے عبارت ھے۔

ذولفقار چیمہ نے کلیدی خطاب میںکہا کہ علامہ اقبال کی شاعری میں ہر طبقہ سے متعلق رہنمائی موجود ہے اقبال نے ہمیں امید اور جہد مسلسل کا پیغام دیا ھے  خود انحصاری کفایت شعاری اور اتحاد کا پیغام دیا  ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ہمیں اقبال کے فکر اور فلسفہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی